کراچی(صباح نیوز)سندھ حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کی جانب سے گریڈ 21 کے کامران فضل کو آئی جی سندھ کے عارضی عہدے کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے کام کرنے کے طریقہ کار سے خوش نہیں تھی اور انہیں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے دوران تین دھماکوں کے بعد آئی جی سندھ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی ہے۔