مقبوضہ کشمیر میں کروناوائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کروناوائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح  کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  کل تعداد4453 ہوگئی ہے ۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 108افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 19جبکہ کشمیر میں 89متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح جموں کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 34 ہزار 288تک پہنچ گئی ہے۔

کشمیر میں متاثر ہونے والے 89افراد میں سرینگر میں سب سے 40،بارہمولہ میں 19،بڈگام میں 4،کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 4، بانڈی پورہ میں 4، گاندربل میں 11، کولگام میں 1جبکہ پلوامہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔

کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 9ہزار 659تک پہنچ گئی ہے۔ وادی میں پیر کو کورونا وائرس سے2افراد فوت ہوگئے ہیں ۔ اس دوران جموں  میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے