حنا ربانی کھر کا فلسطینی سفارت خانے کا دورہ، فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عقلیہ کی شہادت پر تعزیت کی


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حنا ربانی کھر نے فلسطینی سفارت خانے فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عقلیہ کی شہادت پر تعزیت کے لیے کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عقلیہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ایک طاقتور آواز تھیں۔عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ حنا ربانی کھر نے صحافی شیرین ابو عقلیہ کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کی جبکہ حنا ربانی کھر نے فلسطینی خاتون صحافی شیرین ابو عقلیہ کے جنازہ پر اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے فلسطین کاز کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی تجدید کی۔