جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کا یاسمین نقی کے انتقال پر اظہار تعزیت


کراچی(صباح نیوز)ادارہ گوشہ عافیت کی نائب صدر ،سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ طلعت ظہیر کی بہن، جے آئی یوتھ خواتین ونگ کی مرکزی ممبر ثوبیہ نقی کی والدہ یاسمین نقی کے انتقال پر حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر، معتمدہ کراچی فرح عمران،نائب ناظمات کراچی شیبا طاہر،شمینہ عتیق،ثناء علیم، جاویداں فہیم،سمیہ عاصم،،سیکریٹری اطلاعات ثمرین احمدودیگر نے گھر جاکر ملاقات واظہار تعزیت کیا۔

اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات میں اضافہ، گھر والوں کو صبر جمیل اور صدقہ جاریہ بنائے۔مرحومہ کی تمام حسنات کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے یاسمین نقی کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحومہ تحریک کا قمیتی اثاثہ اور مجاہدہ خاتون تھیں،اللہ تعالی کامل مغفرت فرمائے۔بہترین مہمان نوازی فرمائے آمین۔