صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کل پی آئی سی ایس ایس کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ کنونشن کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے


اسلا م آ باد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل( بدھ کو) نیشنل یوتھ کنونشن کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے جو کہ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹیڈیز(پی آئی سی ایس ایس ) کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔

پاکستان کے تمام علاقوں سے نوجوان شرکا اس دو دن کے کنونشن میں شرکت  کریں گے ۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین نوجوان شرکا سے مخاطب ہوں گے۔ اس کنونشن کا بنیادی مقصد پاکستان کی  مذہبی  اور ثقافتی پہلو کو نمایاں کرنا ہے۔