حکومت سے ملک نہیں چل رہا،31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائینگے، شیخ رشید


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  حکومت سے ملک نہیں چل رہا،31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائینگے،عمران خان 20 مئی کو لانگ مارچ کی کال دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ  رشید نے کہا کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا،48 گھنٹوں میں فیصلے کرلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یقین ہے 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے، ساری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں ۔

انہوں نے کہا  اب نوازشریف کووطن واپس آنے سے کون روک رہا ہے جس جہازمیں نوازشریف آئیں گے ان میں چور اورغدارکے نعرے لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس جہازسے آئیں گے دیگر مسافر اترجائیں گے، آصف زرداری نے نوازشریف سے بدلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، عمران خان کے خلاف ماسٹرپلان بنانے والاعقل کا اندھا تھا کیونکہ پلان بنانے والوں کو یہ نہیں پتہ تھاعمران خان اتنامقبول ہوگا۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ  آج ملک میں چور اور غدار کے نعرے لگ رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت اپنے کیسزختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کررہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے اورڈی جی آئی بی کوکیوں ہٹایا گیا؟ ایف آئی اے میں شہباز،حمزہ،زرداری کے کیسزختم کرنے پرکام ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں لوگ چھٹیوں پرجارہے ہیں،40 بلین کا کیس ایف آئی اے واپس لینے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان20مئی کولانگ مارچ کی کال دیں گے۔