شہباز گل کا عمران خان کے 2 فون چوری ہونے کا دعویٰ


اسلا م آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء  شہباز گل نے دعوی کیا  ہے کہ   عمران خان کے دو فون چوری کیے گئے ۔

ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں  انہوں نے دعوی کیا کہ سیالکوٹ جلسے میں میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی پرووائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔