ہارون آباد(صباح نیوز)ہارون آباد میں ایک خاتون کے ہاں سات بیٹیوں کے بعد بیک وقت تین جڑواں بچوں کی پیدائش والد خوشی سے نہال،
تفصیل مطابق نواحی گاوں چک 74/فور ر کے رہاشی گل غفار خان کی بیوی کا کامیاب آپریشن ہوا،جو کنسلٹنٹ گانا کالوجسٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہارون آ باد ڈاکٹر بریرہ مریم نے نیو میڈیکل کمپلیکس ہارون آباد پر کیا تین بچوں کی جڑواں پیدائش پر والد خوشی سے نہال ہوگیا،
گل غفار خان کی پہلے بھی سات بیٹیاں ہیں ،ان کا کہناتھا ان کے ہاں پیدا ہونے والے تینوں نومولود جڑواں بیٹے اور ان کی والدہ صحت مند ہے ،میں بہت خوش ہوں اللہ تعالی نے مجھے اولاد سے نوازا،اور انکی بہتر تربیت کی خواہش کا اظہار کیا۔