بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی


راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل  آئیں۔

سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ وکیل سلمان صفدر اور کوثین فیصل مفتی کی جانب سے ذاتی مصروفیات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔وکلا کی عدم موجودگی کے باعث پراسیکیوشن کے گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہو سکا،  عدالت نے بغیر کارروائی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کر دی۔توشہ خانہ 2کیس سماعت کے بعد بشری بی بی اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئیں۔