شرعی عدالت کے سینئر ترین جج جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھالیا


اسلام آباد (صباح نیوز ) وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ترین جج جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ حلف اٹھالیا ۔

جسٹس خادم حسین ایم شیخ نے شرعی عدالت میں ہونے والی تقریب میں ان سے حلف لیا۔ صدر مملکت نے سوموارکو جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور کی بطور قائم مقام چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد شرعی عدالت میں حلف برداری کی تقریب ہوئی ۔

تقریب میں عدالتی افسران نے شرکت  کی یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 14مئی کو عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے ان کی جگہ  شرعی عدالت کے سینئر ترین عالم جج جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور کو بطور قائم مقام چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ تعینات کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ جسٹس ڈاکٹرسید محمد انور شاہ سود ی نظام معیشت کے خلاف فیصلہ سنانے والے بینچ میں بھی شامل تھے ۔