استنبول (صباح نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے سابق چیئرمین عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری عالم اسلام کے بقا کی جنگ لڑ رھے ہیں ان کی بھرپور مدد کی جائے۔
ترک ٹی وی چینل 4 سے انٹر ویومیں مسئلہ کشمیر کے پس منظربھارتی مظالم ،مودی کے اقدا مات اور عزائم ریاست کی ڈیمو گرافی تبدیل کر نے کی سازشو ں اور خطے اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں کی تفصیلات رکھتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت مسلمہ کی قیادت متحد ھو کر کشمیر و فلسطین جیسے درینہ مسائل حل کر ے ورنہ سب استعماری طاقتو ں کا تر نوالہ بنیں گے کشمیری عالم اسلام کے بقا کی جنگ لڑ رھے ہیں ان کی بھرپور مدد کی جا ئے۔