کراچی(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے پاکستان بیت المال سندھ کے متعلقہ افسران سے تعارفی اجلاس کی صدارت کرکے ادارے کے بار ے میں بریفنگ لی ۔
پاکستان بیت المال سندھ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عدنان مجید نے وفاقی وزیرکو ادارے کے کام اور جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شازیہ مری نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی وہ حالیہ مہنگائی کے پیش نظر مستحق طلبا کو تعلیم کے حصول کیلئے دی جانے والی مالی امداد کا جائزہ لیکر تجاویز بیت المال کی ھیڈ آفیس بھجوائے جائیں اوربیت المال کے زیر انتظام چلنے والے یتیم خانوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے سائیکالوجیکل سپورٹ کامکینزم بنایاجائے۔
انہوں نے مزید ہدایات کی کہ وہ خصوصی اور معذور افراد کیلئے ویل چیئرز کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر کیا جائے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ غریب افراد اور مستحق بچیوں کی شادی بیاہ میں دیئے جانے والی 60 ہزار روپے کی مالی امداد میں بھی اضافے کیلئے کوشش کی جائیگی اورپاکستان بیت المال کے تحت غریب اور مستحق افراد کے علاج ومعالج کے فنڈز میں اضافے کیلئے محکمہ خزانہ سے بات کی جائے گی ۔ انکا کہنا تھاکہ پاکستان بیت المال سندھ کو درپیش تمام انتظامی اور مالی مسائل کو حل کیا جائیگا۔