حکمرانوں کی لو ٹ مار کی وجہ سے  ملک کنگال ہو چکا ہے،میاں محمد اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی  جانب سے  اپنے انتخابی حلقہ این اے 54کے معززین کے اعزاز میں عید ملن عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں حلقہ سے بڑی تعداد میں معززین شہر ، بلد یاتی نمائندوں اور مو ثر افراد نے شر کت کی،تقریب سے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا، جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیا سی کمیٹی کے صدر طاہر خان ، جماعت اسلامی کے رہنماء چو ہدری رحمت علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بد تر ین نظام حکو مت کے ذریعے  عوام کی آنکھوں سے  خو شحالی کے خواب چھین لیے ہیں،  وسائل سے مالا مال ملک معاشی طو ر پر حکمرانوں کی لو ٹ مار کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے، قوم آئندہ انتخابات میں ملک کو ہر محاذ پر ناقابل تلافی نقصان پہنچانے والے سابق اور مو جو دہ حکمران ٹولے کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں اور جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں

انھوں نے کہا جماعت اسلامی کا انقلابی منشور ملک کی تقدیر سنوار دے گا ،ہم ملک سے جہالت ، غربت کا خاتمہ اور ہر طبقہ فکر کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ،میاں محمد اسلم نے کہا اسلام آبا د کی دو سیٹوں سے کامیاب ہو کر عوام کی خد مت کی شاندار روایت کو بر قرار رکھیں گے ، جماعت اسلامی نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیاہے اور ہمارے نمائندوں نے باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیاہے ۔

نصر اللہ رندھاوا نے کہا  گزشتہ 75 سالوں سے برسراقتدار طبقے نے ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر قوم کوجن مسائل سے دو چار کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ قوم دیانت دار قیادت کا انتخاب کر کے ظلم کی اس رات کی سحر کر دے،جماعت اسلامی کے اُمیدوار امانت،دیانت،شرافت ،صداقت،جُرات اور عوامی خدمت کی علامت بن کر میدان میں آچکے ہیں۔

انھوں نے کہا جن حکمرانوں کو قوم نے تین تین بار ووٹ دے کر منتخب کیا انھوں نے اس کے بدلے قوم کو مہنگائی کر پشن بے رو ز گاری کا تحفہ دیا ہے اب عوام ان کو ووٹ نہ دیں