بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا


سری نگر: بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔

بھارتی فوج نے محاصرے تلاشی کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں کے علاقے ترکہ وانگام میں اندھا دھند فائرنگ کرکے شعیب احمد گنائی نامی نوجوان کو شہیدکردیا۔

بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔