پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرکے با آسانی فرار ہوگئے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ شہر کے ماحول اور بین المذاہب ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ایسی کوششوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔