عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا،پرویزالٰہی


لاہور (صباح نیوز)سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی عوام میں مقبولیت دیکھ کر بچہ حکمران گھبرا گیا۔

انہوں اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ انشا اللہ ہونا ہے، لازمی ہونا ہے، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، بغیر خرچے کے جلسے کی تشہیر پر عثمان ڈار کی طرف سے حمزہ شہباز کاشکریہ ادا کرنا چاہئے، جلسے کی تشہیر اور جوش پیدا کرنے کا مشکل کام جو اکیلا عثمان ڈار کر رہا تھا وہ ن لیگ اور حمزہ شہباز نے لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیز کھل کر سامنے آئی ہے کہ بچہ حکمران گھبرا گیا ہے، جمہوریت کی خدمت کا جو یہ دعوی کرتے ہیں اس کو پورا نہیں کرتے۔