امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی، فردوس عاشق


سیالکوٹ (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں فردوس عاشق نے کہا کہ پرامن جلسے اوراحتجاج کا حق پاکستان کا آئین اور قانون دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور جمہوری حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، امپورٹڈحکومت ہر محاذ پر منہ کی کھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے گرفتاررہنماؤں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اور جمہوری حق دیا جائے جیسے پی ٹی آئی نے ہمیشہ سب جماعتوں کو دیا ۔