کالعدم تحریک لبیک کا مارچ ،اسلام آبادآنیوالے راستے بند


 اسلام آباد(صباح نیوز) کالعدم تحریک لبیک کا مارچ مریدکے میں تین روزقیام کے بعد اسلام آباد کی طرف چل پڑا ،اسلام آبادآنیوالے راستے بند کر دیئے گئے ۔

مارچ میں ہزاروں کارکنان شریک ہیں جبکہ مریدکے سے آگے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔اسلام آبادکی طرف جانیوالی جی ٹی روڈپر متعددمقامات پر کنٹینرزلگائے گئے ۔

دریائے چناب سے پہلے سڑک پرخندقیں بنادی گئیں۔راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا۔ اہم شاہراہیں سیل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے لگے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مری روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کے تمام تعلیمی ادارے و تمام کاروباری مراکز بند کردیے گئے۔ مری روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ، بینک اور دفاتر بھی بند ہیں۔