اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100افراد شہید

غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100افراد شہید ہوگئے ۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران 100افراد شہید ہوگئے ۔ غزہ کی زمین 100جنازے اٹھا چکی ہے۔ مائوں کی آغوش خالی ہو رہی ہے، گھروں کے چراغ بجھ رہے ہیں اور دنیا اب بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہر گزرتا لمحہ ایک اور معصوم جان لے رہا ہے، مگر ظالموں کی وحشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

فرینڈز آف فلسطین کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس کو فالو کریں اور دوسروں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہم فلسطین کے لیے آواز بلند کرنے کا یہ مشن مزید آگے بڑھا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ کی حمایت ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے اور اس جدوجہد میں آپ کا کردار بے حد اہم ہے۔