سری نگر(صباح نیوز) تحریک حریت جموں کشمیر کی ایک اعلی سطح میٹنگ کے شرکا ء نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ آر پار کل جماعتی حریت کانفرنس کو ایک حریت کانفرنس بنانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ھے۔
تحریک حریت جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق ایک حریت کانفرنس شہید محمد اشرف صحرائی کا خواب تھا جسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے تحریک حریت جموں کشمیر دیگر اکائیوں سے بڑھ کر کردار ادا کرے گی۔
ترجمان نے چئیرمین تحریک حریت کا حوالہ دے کر اس توقع کا اظہار کیا کہ ایک حریت کانفرنس حق خودارادیت کے مقصد کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ھوگی۔
انہوں نے تحریک حریت کی قیادت اور اکائیوں کو ایک جھنڈے تلے جمع ھونے اور جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ بھارت ظلم و جبر ، مکر و فریب اور ریاستی دہشتگردی کے ذریعے ریاستی عوام کی جائز جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ھوگا۔