ہندوستا ن کا عیدی امین بھارت سمیت پوری عالم انسانیت کےلیے خطرہ بن چکا ہے۔زاہد صفی


اسلام آباد(صباح نیوز)حریت رہنما، سابق چیئرمین حریت کانفرنس،پروفیسر عبدالغنی بٹ کے نمائندے زاہد صفی نے بھارتی فسطائی حکومت کی طرف سے جاری ایک علم کش اورتعلیم دشمن حکم نامے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم انسان کو شعوراور اعلی اقدار کا نمونہ بناتی ہے۔اور جہالت انسان کو عقل و شعور اور اعلی اقدار کے بجائے ایک درندہ بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بھارتی فسطائی حکومت کی طرف سے جاری ایک علم کش اورتعلیم دشمن حکم نامے کے ردعمل میں جاری بیان میں زاہد صفی نے کہا کہ آ ل انڈیا کونسل آ ف ٹیکنکل ایجوکیشن کے جاری کردہ حکم نامے میں طالب علموں کو سختی سے روکا گیا ہے کہ وہ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستان کا رخ نہ کریں۔ حکم کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبا بھارت میں نہ کام کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی بدنصیبی کی انتہا ہوتی ہے جب ان کے سروں پر ایک جہاہل اور انسانیت کش شخص سوار ہوجاتا ہے۔بھارت جو کبھی تعلیم کا گہوراہ سمجھا جاتا تھا،اب انسان دشمن، جمہوریت کش،سامراجی زہنیت،دہشت گردی، مسلم دشمنی، اقلیت کش اور امن دشمن کی پہچان بنا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکم کشمیری کش پالیسی کا ایک حصہ ہے۔ سامراجی ذہنیت کی حامل مودی حکومت نے ہر محاذ پر کشمیریوں کو کمزور کیا اور وہ کشمیریوں کو کسم پرسی کی حالت میں دیکھنا چاہتی ہے۔ لیکن ان کی یہ پالیسی کامیاب نہیں ہوگی۔ فطرت کا یہ کلیہ ہے جتنا کسی قوم کو دبانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنا ہی ا بھر کرسامنے آ تی ہے۔

زاہد صفی نے مزید کہا کہ کشمیر ی قوم کی تاریخ ظالم حکمرانوں سے بھری پڑی ہے، لیکن جتنا ظالم اور انسانیت کش کردار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ہے دنیا کی تاریخ میں شائد ہی کسی کا رہا ہو۔زاہد صفی نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا نے بہت سارے ظالم حکمرانوں کا بوجھ براداشت کیا، دنیا نے یوگنڈا کا آ دم خور مطلق العنان حکمران عیدی امین بھی دیکھا، جو اپنے ذاتی فریج میں انسانی گوشت اور ہڈیاں رکھتاتھا۔

انہوں نے اسی ہزار (80,000)جنوبی ایشیائی باشندوں کو یوگنڈا سے ملک بدر کردیا۔وہ ایک ان پڑھ اور جاہل حکمران تھا،وہ جب اقتدار میں تھا تو یوگنڈا کے تعلیم یافتہ نوجوان ان کے اقتدار سے ہروقت خوف زدہ رہتے تھے۔ وہ اپنی انتظامیہ میں کسی بھی تعلیم یافتہ شخص کو براداشت کرتا تھا نہ قریب پھٹکنے دیتا تھا۔تاریخ انہیں  کے نام سے جانتی ہے۔ آج بھارت کامودی دنیا نہ صرف بھارت بلکہ پوری عالم انسانیت کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔