مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی آواز کو دبانے کی کوشش


سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر  کے دس اضلاع میں بھارتی فوج کے محاصرے اور تلاشی  کا آپریشن شروع ہوگیا ہے ۔بھارتی فوج اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارتی فوج  اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے حق خود ارادیت کے حصول کی حق پر مبنی آواز کو دبانے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف احتجاج کو روکنے کیلئے سری نگر، کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، بڈگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام رام بن ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور سانبہ اضلاع کے مختلف قصبوں، دیہاتوں اور محلوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

قابض بھارتی فورسز اہلکارسرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔