مظفرآباد(صباح نیوز)آزادکشمیر کابینہ کے 16وزراء کو پورٹ فولیوز دیدئیے گئے، 5 ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز بنا کر محکمے الاٹ جبکہ دو ممبران اسمبلی کو مشیر اور معاونین خصوصی کردیا گیا ۔
سینئر وزارت کامعاملہ حل نہ ہونے پر کسی بھی کابینہ رکن کو سینئر وزیر نہ بنایا جاسکا، بیرسٹر سلطان بیٹے کے لئے سب سے بڑی وزارت پی پی ایچ لینے میں کامیاب۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کابینہ ونگ کی جانب سے جاری 4 الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق خواجہ فاروق احمد کو لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی،ایم سی ڈی پی،ترقیاتی ادارہ،سردار میر اکبر کو زراعت، امور حیوانات ،ڈیری ڈویلپمنٹ آبپاشی و سمال ڈیمز،دیوان علی خان چغتائی کو ایلمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن،ٹیوٹا،
چوہدری علی شان کو خوراک ،معدنی وسائل،چوہدری اکبر ابراہیم کو ایس ڈی ایم اے،سول ڈیفنس بحالیات،چوہدری محمد رشید کو منصوبہ بندی و ترقیات،پی ڈی او،عبدالماجد خان کو خزانہ امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو،چوہدری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل،میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی،چوہدری محمد اخلاق کو ریونیو اسٹیمپس کسٹوڈین ،اظہر صادق کو مواصلات و تعمیرات عامہ،ظفر اقبال کو ہائر ایجوکیشن،نثار انصرابدالی کو صحت عامہ،
فہیم اختر ربانی کو قانون انصاف ،پارلیمانی امور و انسانی حقوق و سیاحت، چوہدری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ ،اکمل سرگالہ کو جنگلات ،وائلڈ لائف و فشریز،مقبول احمد کو صنعت کامرس لیبر ویلفیئر اوزان وپیمائش سیریکلچر و پرنٹنگ پریس کے قلمدان سونپ دیئے گئے۔ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اقبال بٹ پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ ،تقدیس گیلانی پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود ترقی نسواں،
امتیاز نسیم پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات ، مولانا پیر مظہر سعید شاہ کو پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکوٰة،عاصم شریف پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر تفویض جبکہ سردار محمد حسین خان محکمہ بہبود آبادی اور حافظ حامد رضا کو اوقاف وامور دینہ کے لیے وزیراعظم کا مشیر تعینات کردیا گیا۔
ایک اور نوٹی فکیشن کے مطابق محمد رفیق نیئر کو اطلاعات،سمال انڈسٹریز اور ماحولیات جبکہ محمد اقبال کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرکیالوجی کے لیے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے قلمدان تفویض کرد ئیے گئے۔