میرپور (صباح نیوز)میرپور کے سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل 17سالہ طالب علم عاصم رفیق پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا ہے ۔
طالب علم کا تعلق ڈسٹرکٹ کوٹلی سے بتایا جاتا ہے ۔ عاصم رفیق کی موت کس وجہ سے ہوئی تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔تھانہ تھوتھال کا عملہ اسپتال پہنچ گیا ہے ۔
عاصم رفیق کے پوسٹ مارٹم سے صورت حال واضح ہوگی۔ پولیس کے مطابق عاصم رفیق کے ورثا کو فون پر اطلاع دے دی گئی۔