ہندؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے موقع پر سخت سیکوروٹی


 سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہندؤں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے موقع پر ہزاروں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔یاترا دو برس کے وقفے کے بعد30جون کو شروع ہو گی۔بتایا جا رہا ہے کہ رواں برس تقریبات 3لاکھ یاتری امرناتھ گپا کے درشن کریں گے۔

یاترا 30جون سے 11اگست تک 43دنوں کیلئے مقرر ہے۔بھارتی  حکومت نے پہلے ہی اضافی پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا حکم دے رکھا ہے ایک سو سے زائد پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیوں کو یاترا روٹوں پر تعینات کیا جارہا ہے۔