این آئی اے کاجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مدرسے پر چھاپہ


 سری نگر(کے پی آئی) بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک مدرسے پر چھاپہ مارا۔

این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس کے ہمراہ ضلع کے علاقے توش کلاں میں دارالعلوم پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔

چھاپہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے سلسلے میں تھا جس میں رواں سال مارچ کے دوسرے ہفتے میں بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔