سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
وسطی ضلع بڈگام کے چند پورہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے تین غیر مقامی مزدور جاں بحق ہوگئے ۔جاں بحق افراد کی شناخت سالہ سلیم منصوریسالہ قیصر منصوری اور سالہ محمد رائیس ساکنان بریلی اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع کے بوٹینگو علاقے میں تیز ہواوں کے دوران چھت سے اڑی ٹین کی چادر کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت واقع ہوئی۔مینو جان تیز آندھی کے دوران ٹین کی چادر کے نیچے آگئی جس وجہ سے اس کے سر کو شدید چوٹیں آئیں۔ اگر چہ خاتون کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی ۔
لار گاندر بل میں بھی اسی طرح کے ایک اور واقعے میں سالہ خاتون شکیلہ بانو زوجہ فردوس احمد زخمی ہوئی ہیں۔ جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں طوفانی ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے باغوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔
شمالی کشمیر کے تحصیل پٹن میں تیز آندھی کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس دوران دو نجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
علاوہ ازیں ایک اور واقعہ میں جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔
شوپیاں ضلع کے علاقے پنڈو شان میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ ان میں سے ایک شہری سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرے شہری کی حالت بہتر ہے۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ادھر ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں ایک نوجوان شاہد احمد کی لاش ایک باغ سے ملی ہے