سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹررضوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


لاہور(صباح نیوز) سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ لاہور کے جوہرٹائون میں ادا کر دی گئی، مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر رضوان کی نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت کی۔سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز ہسپتال لایا گیا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی۔