سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک لاپتہ نوجوان سمیت 5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ب
انہال قصبے میں ایک 25سالہ لاپتہ نوجوان کی لاش پراسرار حالات میں برآمد کی گئی۔ اس کی شناخت شوپیاں کے عارف گنائی کے طور پر ہوئی ہے جو تین دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔مقتول کی شادی کی تقریب اگلے ہفتے طے تھی۔
حکام نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب جموں کے علاقوں برمن اور پنچھاری میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔
دریں اثنا ضلع رامبن کے علاقے میترا کے قریب دو کمسن لڑکے دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جبکہ ایک اور نوجوان ضلع جموں کے علاقے میرپور کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔