سری نگر(صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ یہ آپریشن بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔
فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔گزشتہ روز سرینگر میں آئیوا پل کے قریب ایک حملے میں شدید زخمی ہونے والا بھارتی پولیس کا ایک اہلکار آج صورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں دم توڑ گیا۔
ایک اور کارروائی میں فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرہ گام میں دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔