ایبٹ آباد(صباح نیوز)محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف ایبٹ آباد ریجن نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو آگ لگانے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
ایبٹ آباد میں نوجوان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خاطر جنگل کو ہی آگ لگا دی، نوجوان قیمتی درخت کو آگ لگا کر ویڈیو بناتا رہا۔ویڈیو جب منظر عام پر آئی تو محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف حرکت میں آگیا اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد انتظامیہ نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔