چاغی(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔