صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے تیرہ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی


اسلام آباد (صباح نیوز) صدر پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے تیرہ ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تیرہ ایڈیشنل ججز کو چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔

ان ججز میں جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلیم تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس محمد شان گل، جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔