غزہ کے مددگار،شکر گزار لوگوں کا شکریہ۔۔۔۔۔تحریرمحمد عبدالشکورصدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان


رمضان شکرگزاری کا مہینہ ہے۔لاکھوں لوگ اپنے رب کی نعمتوں پر اُس کا شکر ادا کرنے کے لئے محتاجوں، بے بسوں اور ضرورت مندوں تک پہنچتے ہیں ۔ وہ اُن تک یہ مدد براہ راست یا قابلِ بھروسہ رفاہی تنظیموں کے ذریعے پہنچاتے ہیں۔
اللہ کا شکر ہے کہ کئی سالوں سے الخدمت بھی اب دینے والے اور لینے والےلوگوں کی امیدوں کا ایک بڑا مرکز بن چکی ہے۔
اس سال جہاں ہم نے ملک کے اندر لاکھوں کی تعداد میں یتیموں، بیواؤں اور تنگ دست لوگوں کی اُن کی دہلیز پر پہنچ کر مدد کی۔

وہاں دنیا بھر میں پھیلے،افغانی شامی اور روہنگیا کے مظلوموں تک مدد پہنچانے کی بھی مقدور بھر کوشش کی۔
غزہ (فلسطین) کے مظلوموں کی داستان تو بہت ہی دردناک ہے۔
تقریباً سترہ (17) میل لمبی اور اوسطا” پانچ میل چوڑی پٹی میں مکمل طور پر قید بیس لاکھ مسلمان جسے دشمن اسرائیل نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے ، انتہائی بے بسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مسلم حکمرانوں سے تو کیا گِلا کہ انہیں آپس کی دشمنیوں اور گالم گلوچ ہی سے فرصت نہیں۔
تاہم میں ان شکر گزار پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جو اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے۔ اس سال بھی آپ کی مدد سے ہم نے تین
بین الاقوامی تُرک تنظیموں ( آئی ایچ ایچ، حیرات فاؤنڈیش اور مسلم کیئر) کے ذریعے کروڑوں مالیت کے فوڈ پیکیج غزہ کے بھائیوں میں (آپ کی دُعاؤں کے ہمراہ )تقسیم کروائے۔
غزہ کی پٹی میں تقسیم کے اس عمل کو جاننے کے لئے ایک مختصر سی ویڈیو آپ سب دوستوں کے لئے منسلک ہے۔