کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا ،محمد غالب


برمنگھم(صباح نیوز) 27 اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کیا کشمیر دس لاکھ بھارتی درندہ صفت فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں بھارت کے بے پناہ مظالم کے باجود کشمیرری میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ،پوری دنیا میں یہ دن یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کے لیے یہ بڑا پیغام ہے کہ کشمیریوں نے بھارت کے قبضے کو مسترد کردیا کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی بھارت کو آخر سے نکلنا پڑے گا

ان خیالات کا اظہار تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دنیا کے کونے کونے سے ایک ہی نعرہ بلند ہوگا کہ  بھارت انسانیت کا دشمن دہشتگرد ملک ہے نریندر مودی کے ناپاک عزائم اور منصوبے اپنے  مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی  بھارت دنیا میں ذلیل اورکشمیر سے خوار ہو کر نکلے گاعالمی امن اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے بھی یہ پیغام ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے مسلہ کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

محمد غالب نے اقوام متحدہ  کے قیام کا  مقصد ناکام ہو چکا ہے یہ ادارہ بڑی طاقتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے  مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ انصاف کے دروازے بند کر رکھے ہیں بھارت جیسا ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے خطے میں مسلہ کشمیر کی وجہ سے سے جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں ۔

دنیا کو ماضی کی عالمی جنگوں سے سبق حاصل کرنا چاہئے موجودہ  ایٹمی دور میں حالات کا تقاضا ہے کہ مسائل کو مذاکرات اور پُرامن طور پر حل کیا جائے  بھارت جیسا ملک جو عالمی معائدوں کی پابندیاںنہیں کرتا اس کے خلاف ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں کہ وہ مذاکرات اور امن کا  راستہ اختیار کرئے  انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔