اسلام آباد (صباح نیوز)روزہ رسولۖ کی بے حرمتی کے واقعہ پر سابق کرکٹرز بھی بول پڑے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریری نے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ان خیالات کااظہار شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا جبکہ سابق کپتان محمد یوسف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے تو کبھی مکہ مدینہ نہیں دیکھا تھا،مسلمان ہونے کے بعد پہلی دفعہ گیا توخانہ کعبہ کودیکھ کرچیخ نکل گئی تھی،
روضہ رسولۖ پرگیا توآنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے تھے۔یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کررونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، روضہ رسول ۖ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر پوری امت کی طرف سے اللہ تعالی سے معافی مانگتا ہوں۔