حکومت کے پاس امپورٹڈ کوئلہ خریدنے کے پیسے ہی نہیں،حماد اظہر


اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس امپورٹڈ کوئلہ خریدنے کے پیسے ہی نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے لکھا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں بار بار وارننگ کے باوجود ساہیوال کوئلہ پلانٹ کو مناسب پیمنٹ نہیں کی گئی اور نتیجتاً وہ اپنی آدھی ک۔یپسٹی پہ چلا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پاس امپورٹڈ کوئلہ خریدنے کے پیسے ہی نہیں۔