بلوچستان بلدیاتی انتخابات، کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری


کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری رہا جو 25اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔

بلدیاتی الیکشن کے لئے 25ہزار 741امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 7مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 10مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، 29مئی کو کوئٹہ،لسبیلہ کے سوا بلوچستان کے تمام 32اضلاع میں پولنگ ہو گی۔