اسلام آباد(صباح نیوز) سندھ پولیس کے اہلکار کی معصوم بچہ بیچنے کی دہائی دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ایک بیمار بچے کی زندگی بچانے کیلئے چھٹی نہ ملی چھٹی دینے والے پچاس ہزار روپے رشوت مانگنے پر پولیس اہلکار کی دہائیاں، دوسرے بچے کو فروخت کرکے بچے کی زندگی بچا نا چاہتا ہوں۔
ایک سوشل میڈیا صارف شیخ سرمد نے یہ ویڈیو ٹوئیٹر پر شیئر کی ہے
گھوٹکی کے پولیس اہلکار کو بچے کے علاج کے لیے چھٹی نہ ملی اور لاڑکانہ تبادلہ کردیا گیا، چھٹی لینے اور تبادلہ رکوانے کے لیے افسران کو پچاس ھزار روپے رشوت دینی پڑے گی، اہلکار پچاس ھزار میں ایک بیٹا بیچنے کی آوازیں لگاتا رہا۔
ہائے انسانیت کہاں ہے 😧😮 pic.twitter.com/i9hRF7IsNQ— Sheikh Sarmad (@ShSarmad71) November 13, 2021
گھوٹکی کے پولیس اہلکار کو بچے کے علاج کے لیے چھٹی نہ ملی اور لاڑکانہ تبادلہ کردیا گیا، چھٹی لینے اور تبادلہ رکوانے کے لیے افسران کو پچاس ھزار روپے رشوت دینی پڑے گی، اہلکار پچاس ھزار میں ایک بیٹا بیچنے کی آوازیں لگاتا رہا۔
ہائے انسانیت کہاں ہے ۔۔
اس ٹوئیٹ کو معروف اینکر و صحافی حامد میر سمیت متعدد شہریوں نے دوبارہ ٹوئیٹ کیا ہے۔
اس پولیس اہلکار سے چھٹی کے لئے رشوت مانگنا بہت بڑا جرم ہے افسوس یہ پولیس مین وردی پہن کر اپنے بچے کو فروخت کرنے کے لئے آواز لگا رہا ہے مجبور سے مجبور باپ کو بچے فروخت کرنے کا حق نہیں ہے بہرحال وزیراعلیٰ سندھ کو رشوت مانگنے والے کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئیے @MuradAliShahPPP https://t.co/1rU49X39We
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 13, 2021