اب محتسب پر شہریوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی


کراچی (صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی انشورنس محتسب، بیمہ کرانے والوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بہترین انداز میں کام کر رہا ہے۔

کراچی میں بیمہ کے شعبے میں شفافیت کی اہمیت کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔صدر نے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔

وفاقی محتسب کی کارکردگی اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ محتسب بھی پنچائیت کی طرح عوام کے مسائل حل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب محتسب پر شہریوں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور محتسب کے پانچ ادارے بیمہ، بینکاری، ٹیکس اور کام کی جگہوں پر خواتین کے خلاف ہراسگی کی روک تھام سمیت ملک بھر میں عوام کو سہولت فراہم کر نے کیلئے کام کر رہے ہیں۔