ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیر ی مسلمز کے زیراہتمام محمد احمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس


مظفرآباد(صباح نیوز)ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیر ی مسلمز کے زیراہتمام محمد احمدکے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، کیا گیا ۔

اس موقع پر کیا گیا کہ محمد احمد دوائی مرحوم اعلیٰ شخصیت کے مالک تھے ،مرحوم کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا،مرحوم نے اپنی ساری زندگی پسے ہوئے طبقات کیلئے واقف کررکھی تھی ،تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی پشتیبان ہونے کے ساتھ ساتھ مرحوم نے مہاجرین جموںوکشمیر کے بہی خواہ ،یتیموں مسکینوں ،بیوائوں اور ضرورت مندوں کے حقیقی مددگار ہونے کا اپنی زندگی میں کردار ادا کیا ۔

اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو ہر قسم کی صلاحتوں سے نوازا تھا مرحوم مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے نگہبان بن کر سامنے آیا کرتے تھے ،غریب طلبہ کے حقیقی سرپرست ہونے میں مرحوم نے کوئی کمی باقی نہیں رکھی تھی ۔کشمیری خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے ،آج اُنہی کی بدولت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں غریب بچیوں کیلئے مختلف ہنر مند کے سکول کھول کر دئیے ہیں ۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونا والا خلا صدیوں پورا نہیں ہو سکتا ہے ،آج بھی لوگ اُن کو یاد کرتے ہیں،تعزیتی ریفرنس سے مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،مہمان خصوصی وفرزند محمد احمد دوائی طارق احمد،صدر جے آئی یوتھ خالد محمودزیدی،امیدوار اسمبلی بالائی نیلم الطاف کشمیری،ڈاکٹر ریاض ،سید سلیم شاہ ،عبدالصمد ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کیا ،تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا مزید کہنا تھا کہ محمد احمد دوائی جیسے صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ،مرحوم کی کمی آج ہر غریب وامیر محسوس کررہاہے ۔

جتنی خوبیاں اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو نوازی تھیں اتنی خوبیاں آج تک نہیں دیکھی ،آج کے حکمرانوں کے اندر بھی اتنی خوبیاں نہیں ہوں گی جتنی خوبیوں کے مالک مرحوم محمد احمد دوائی تھے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا کر اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور ہمارے سمیت تمام لوگوں کو اُن کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دیکر غریب ،بیوہ ،یتیموں ،مسکینوں کی مدد کرنے کی توفیق دے ۔