کراچی ( صباح نیوز)کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرنے کا معاملہ، مکنیوں نے مطالبہ کیا کہ معاوضہ دیئے ،جبکہ اخبارات میں اشتہارات شائع کر دئیے گئے،کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرادئیے،اشتہارات کے مطابق 15 منزلہ عمارت کو مسمار کرنے کے لیے کمپنیاں رابطہ کریں۔
عمارات کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی،کمپنیاں تین دن کے اندر اپنی سفارشات کمشنر آفس میں جمع کروائیں، متعلقہ اداروں نے گیس، بجلی اور پانی کے کنکشن گزشتہ روز کاٹ دیئے تھے،ضلعی انتظامیہ جانب سے عمارت خالی کرنے کے نوٹس کی مدت بھی ختم ہو گئی، جماعت اسلامی سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قیادت بھی متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا، عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔