سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں رات کا درجہ حرارت منفی7 تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روزسری نگر میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ،وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرات منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ، پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی،سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ، قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم خزاں میں ہی موسم سرما جیسی سردی محسوس کی جا رہی ہے جس سے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف سردی میں اضافہ دوسری طرف بجلی کی آنکھ مچولی نے شہر و گام کے لوگوں کا جینا کا دو بھر کر دیا ہے۔