کشمیری عالم دین مولاناپیر شمس الدین کپواڑہ میں سپردخاک


سری نگر:سرکردہ عالم دین اور شمالی ضلع کپوارہ کے تبلیغی جماعت کے امیرمولاناپیر شمس الدین کو سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مولاناپیر شمس الدین جمعہ کی دوپہر کومختصر علالت کے بعد انتقال  کر گئے تھے ۔90برس کے پیر شمس الدین مرحوم کا تعلق وادی لولاب کے سونہ نار گائوں سے تھا اورآپ ایک علمی خاندان کے چشم و چراغ تھے۔  سادہ مزاج لیکن  با اثر اور علمی شخصیت کے مالک تھے ۔

مرحوم پیر شمس الدین گزشتہ کئی دہائیو ں سے کپوارہ میں واقع مسجد المرشدین میں قیام پذیر تھے اور وہا ں ہر ہفتہ دینی اجتما ع منعقد کرتے تھے  ۔ان کے نمازجنازہ کی پیشوائی تبلیغی جماعت کے امیرجموں کشمیرمولاناپرویزاحمد نے کی۔مرحوم کے نمازجنازہ میں ہزاروں لوگوںنے شمولیت کی جن میں علما ،سیاسی رہنمااورسماجی شخصیات بھی شامل تھیں۔مرحوم کو مسجدالمرشدین کے صحن میں ہی سپردخاک کیاگیا۔