لندن(صباح نیوز)سری لنکا میں خراب حالات کے بعد ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کیلئے سری لنکن حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 27 جولائی تک حتمی جواب مانگ لیا ہے۔اے سی سی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل سری لنکن کرکٹ کے ساتھ رابطے میں ہے، اس وقت کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں۔
اے سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ اس وقت ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے پر امید ہے، ایونٹ میں ابھی وقت ہے لیکن کرکٹ سری لنکا کو ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 اگست سے ایشیا کپ شروع ہونے جارہا ہے جس کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہے تاہم سری لنکا کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔