سری نگر(کے پی آئی) سری نگر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار لانس نائک آکاش کمار نے خود کشی کر لی ہے ۔
حکام نے بتایا کہ سری نگر کے رنگریٹھ علاقے میں ایک فوجی مرکز کے اندر آکاش کمار نے آدھی رات کو اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لانس نائک آکاش کمار نے آدھی رات کے قریب 2 بجے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
جبکہ فوجی کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ یاد رہے جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 540ہو گئی ہے ۔ دریں اثناجنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جمعہ کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔ 183 بٹالین کا ہیڈ کانسٹیبل موہن سنگھ اپنی پوسٹنگ کی جگہ پر اچانک بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال پلوامہ لے جایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اہلکارپلوامہ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تعینات تھا۔