خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مختلف کارروائیاں


پشاور،سوات،مردان(صباح نیوز)خیبرپختونخوافوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے پشاور، سوات، مردان اورچارسدہ میں کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں غیر معیاری تکہ تیار کرنے پر  یونٹ سیل کرکے 3 پر  جرمانے عائد کردیے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ تکہ شاپس میں ناقص  صورتحال،  ٹارٹرک ایسڈ کا استعمال کیا گیا ۔دوسری کارروائی سوات  کے علاقے بابوزئی میں کی گئی، جہاں مضر صحت  آئس کریم  تلف کرکے  3یونٹس سیل کردیے گئے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ  بیکری یونٹ پر چھاپے کے دوران  3000 سے زائد گندے انڈے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ گندے انڈوں کو مختلف بیکری پراڈکٹس میں استعمال کیا جاتا تھا۔

تیسری کارروائی چارسدہ  کے سر ڈھیری بازار میں کی گئی ، جہاں مضر صحت تیل اور  ناقص صفائی پر کباب شاپ سیل کردی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ مضر صحت رنگوں کے استعمال اور ناقص صفائی پر چارسدہ میں بیکری یونٹ  سیل کردیا گیا ۔