آزاد کشمیرمیں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم سمیت آٹھ ایس پیزکو گریڈ 19 میں ترقی


مظفر آباد(صباح نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے محکمہ پولیس آزادکشمیر کے با صلاحیت دیانتدار  باکردار آفیسر اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں  کے حوالے سے ریاست میں انتہائی مقبول ترین آفیسر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم سمیت آٹھ ایس پیزکو گریڈ 19 میں تر قی دے دی ہے،

وزیر اعظم آزادحکومت سردار عبدالقیوم خان نیازی کی خصوصی دلچسپی سے آزاد کشمیر پولیس کے 8 ایس پیز کوگریڈ 19 میں تر قی دے دی گئی،

تر قی پانے  والوں میں عرفان سلیم راجہ،عبدالقدوس، کامران علی،فیاض احمد خان، چوہدری زوالقرنین سرفراز، راجہ اکمل خان،میر محمد عابد میر اور سید ریاض حیدر بخاری شامل ہیں۔