اسلام آباد(صباح نیوز)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشااللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب میں لکھاکہ آپ کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ، انشااللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میرا فوری کام مہنگائی کے مارے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔