گلگت (صباح نیوز)گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کی قومی کرکٹ ٹیم جی بی مارخور گوجرخان مارخور رمضان کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر ے گی،افتتاحی مقابلہ گلگت بلتستان مارخور ٹیم اور گجر خان سٹارز کے مابین 11 اپریل رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نامور ٹیسٹ کرکٹرز عبدالرزاق، راشد لطیف، حسن رضا، رانا نوید الحسن اور دیگر نیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
مارخور رمضان کپ گجر خان میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں پاکستان کے 60 سے زائد نیشنل کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔رمضان کپ میں خصوصا گلگت بلتستان، پنجاب کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
افتتاحی مقابلہ گلگت بلتستان مارخور ٹیم اور گجر خان سٹارز کے مابین 11 اپریل شام 9 بجے کھیلا جائے گا۔مارخور سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام رمضان کپ کا میلہ 16 دن جاری رہے گا۔ایونٹ کے تمام میچز لائیو ٹیلی کاسٹ کیئے جائیں گے۔رشید عالم فاروقی نے مزید کہا کہ مارخور سپورٹس گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو اوپر لائے گی۔